جرائم

ہنگو میں جعلی شناختی کارڈز بنانے والا گروہ گرفتار، نادرا اہلکار سمیت 13 افراد ملوث

 

باسط گیلانی

ضلع ہنگو میں سٹی پولیس نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر اہم کاروائی کے دوران پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کو گرفتار لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس دھندے میں سیکرٹری ویلج کونسل اور نادرا اہلکار سمیت 13 افراد ملوث تھے جن میں 6 ملزمان گرفتار کے گئے ہیں جبکہ 8 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو نثار احمد خان نے ایس ڈی پی او امجد حسین اور ایس ایچ او فیاض خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجر مطیع اللہ سکنہ خوست افغانستان اپنا نام احمد ضیاء ظاہر کرکے پاکستانی شناختی کارڈ بنا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کیا۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ افغانی ملزم نے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کیلئے 9 لاکھ روپے ایجنٹ ظہور عرف صدیقی کے ذریعے دئیے جس میں سیکرٹری ویلج کونسل ولید الرحمان ایک نادرا اہلکار خالد سمیت 14 افراد ملوث تھے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان نے بوڑھی عورت عقل بی بی کو زکواة کی لالچ میں 6000 روپے دیے اور اس کو نادرا آفس لےجا کر انگوٹھے لگوائے اور افغان مہاجر کو اس کی فیملی ٹری میں شامل کروایا۔

ڈی پی او نے کہا کہ ملوث 14 ملزمان میں 6 ملزمان مطیع اللہ سکنہ خوست افغانستان پرویز خان،اسلام بادشاہ ویلج کونسل سیکرٹری ولید، محمد ظہور،عابد جاوید گرفتار ہیں جبکہ 8 مزید ملزمان کوہاٹ نادرا آفس کے اہلکار خالد، عبدالقادر،جمال محمد کامران، اکرام اللہ، محمد انس، شیر اکبر اور محمد سعید کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button