جرائم

ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹانک اڈہ پر ایلیٹ فورس کی نفری لے جانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو نامعلوم افراد کی جانب سے ہسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دھماکے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان سے ایلیٹ فورس کی نفری ٹکواڑہ چیک پوسٹ کے لیے جا رہی تھی کہ ٹانک اڈہ کے قریب پولیس وین کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button