لائف سٹائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار سے زائد افغان شہری طورخم کے راستے وطن واپس لوٹ گئے

 

پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 344 افغان شہری طورخم کے راستے وطن واپس لوٹ گئے۔ ہولڈنگ سنٹر میں ناردا عملے نے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔

افغان کشمنریٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک لاکھ 47 ہزار 949 افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے 17118 افراد کو گزشتہ روز لنڈی کوتل ہولڈنگ سنٹر منتقل کردیاگیا۔ صوبہ پنجاب سے 2 ہزار 530 افغانی؛ خیبر پختونخوا سے 2 ہزار 330 ، اسلام آباد سے 536 افغانی، آزاد کشمیر سے 103,، صوبہ سندھ سے 151 افغان شہری سمیت دیگر علاقوں سے مجموعی طور پر 17118 افغان شہری لنڈی کوتل عارضی کیمپ منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت آج یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button