جرائم

مولانا طارق جمیل کا جواں سال بیٹا فائرنگ سے جاں بحق

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ان کے آبائی قصبے تلمبہ میں پیش آیا، عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے سینے پر گولی مار کر خود کشی ہے جبکہ ان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کی خود کشی کرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پہنچ گئیں۔

ڈی پی اور رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ واقعے کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے، حقائق سامنے آںے کے بعد حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button