جرائم

سوات میں دوست کی فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی

سوات میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا ببلو کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں عقیل نے خواجہ سرا (ببلو) کو گھر آنے سے منع کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منع کرنے کے باوجود خواجہ سرا آج پھر اس کے گھر گیا جس پر عقیل نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو زخمی کردیا۔

ادھر ریسکیو 1122 سوات نے اطلاع ملتے ہی فائرنگ سے زخمی خواجہ سرا ببلو کو طبی امداد کیلئے کبل اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم عقیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button