کھیل

ورلڈ کپ: پاکستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل ہوں گے

 

ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹاکرا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈیڑھ بجے ہوگا۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 18 واں میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بینگلورو کے چنسوامی اسٹیڈیم کے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا اب تک ورلڈکپ میں 10 بار مدمقابل آچکی ہیں اور کینگروز کا شاہینوں کے خلاف پلڑا بھاری رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں پاکستان کو 6 بار ہرایا جبکہ پاکستان کو 4 بار کامیابی ملی ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف تو گرین شرٹس کو کامیابی ملی لیکن روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب آسٹریلیا اب تک ٹورنامنٹ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا، کینگروز نے بھی اب تک 3 میچز کھیلے جس میں 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button