جرائم

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 

محمد عابد

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شب تحصیل گڑیوم میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

دہشت گردوں کے حملے میں تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ حملے میں زخمی اہلکاروں کو بنوں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے بھر پور جوابی کاروائی کی۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 8 زخمی ہوئے۔ آپریشن  کے دوران 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم بھی جاں بحق ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button