جرائم

خیبر پختونخوا میں بازاروں میں کھلے عام موبائل سمز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

 

عبدالقیوم آفریدی

خیبر پختونخوا حکومت نے بازاروں میں کھلے عام موبائل سمز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے پشاور کے ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی گلی محلوں اور بازاروں میں کھلے عام موبائل سمز کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

پابندی کا اطلاق دو ماہ تک برقرار رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کھلے عام موبائل سمز کی خریداروں کے فنگر پرنٹس کا غلط استعمال ہوسکتا ہے اسلئے شہری غیر رجسٹرڈ ڈیلروں سے موبائل سمز کے خریدنے سے گریز کریں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایسے سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو کارروائی کرنے کے لئے بھی ہدایات جاری کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام پر موبائل سمز فروخت کرنے والے پشاورصدر کے دکاندار افضل خان نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی پابندی لگائی گئی ہے لیکن اس کو عملی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں ، گلی کوچوں اور چوراہوں میں لوگ موبائل سمز فروخت کرتے نظر آتے ہیں جو شہریوں کے ساتھ ساتھ علاقے کی سکیورٹی کے لیے بھی تھریٹ ہے جبکہ یہ رجسٹرڈ دکانداروں کے کاروبار پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ اس پر سختی کے ساتھ عملدارامد کو یقینی بنائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button