جرائم

ملاکنڈ میں بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

 

ناصر زادہ

ملاکنڈ کے پہاڑی علاقے پلئی شیرخانہ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی ماردی جس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اج صبح ملاکنڈ کے علاقہ پلئی شیر خانے میں 25 سالہ بیٹے اسماعیل نے والد کے ساتھ تکرار کیا جس کے بعد بیٹے اسماعیل طیش میں آکر اپنے ساٹھ سالہ والد پر فائرنگ کی جس سے ساٹھ سالہ لعل محمد زخمی ہوئے جن کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ جاں بحق ہوا۔

والد کی موت کی خبر سن اسماعیل نے بھی خود پر فائرنگ کی اور وہ بھی جاں بحق ہوا۔ مقامی پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button