بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو کمانڈر سمیت 8 شدت پسند مارے گئے
بنوں کے علاقے جانی خیل سردی خیل میں سکیورٹی فورسز اور ایف سی اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر سمیت 8 شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، آپریشن کے دوران مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش حراسان سے بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ31 اگست کو علاقہ جانی خیل مالی خیل کے چیک پوسٹ پر فوجی کنوائے پر ہونے والے خودکش حملے میں 9 سکیورٹی اہلکاروں کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔