جرائم

نوشہرہ میں شادی شدہ عورت کی گمشدگی کا معمہ حل

 

عبد الستار

نوشہرہ میں پراسرار طور پر شادی شدہ عورت کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا۔ خاتون کو اُسکے دیور اور ساس سسر نے قتل کرکے لاش دریا برد کی تھی۔

پولیس کے مطابق 23-06-2023 کو نظامپور کی رہائشی مسماة (ن) نے اپنی بیٹی ناظمہ کی اپنے سسرال سے گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق معلوم کرکے مقدمے کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے۔

تفتیش ٹیم نے گمشدگی کی تفتیش کا اغاز کیا۔ مختلف مقامات پر خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ دوران تفتیش16-08-2023 کو دریائے سندھ کے کنارے خوشحال گڑھ کوہاٹ میں ایک عورت کی لاش ملی جس کی شناخت کی گئی تو وہ گمشدہ ناظمہ کی تھی۔

پولیس نے لاش کا پوسمارٹم کرکے اپنی تفتیش جاری رکھی۔ دوران تفتیش پولیس کو خاتون کے دیور اور ساس سسر کے بیانات پر شک ہوا جن کو باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کیا گیا جن میں سے خاتون کا سسر روپوش ہو گیا ہے جبکہ خاتون کے دیور عالمزیب ولد اعظم خان اور اُس کی ماں مسماة تاج مینہ زوجہ اعظم خان ساکنان لومئی نظامپور کو حراست میں لیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ مقتولہ کو قتل کرکے لاش کو دریا برد کیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button