دیر بالا میں 5 ہزار بوری چینی برآمد، دو ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج
ناصر زادہ
دیربالا تحصیل واڑی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے واڑی بازار میں پانچ ہزار بوری چینی برامد کیا اور دو ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
اسسٹنٹ کمشنر واڑی کاشف جان نے بتایا کہ ان ڈیلروں نے چینی سٹاک کیا تھا اور مہنگے داموں فروخت کرناچاہتے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر واڑی کاشف جان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون موجود ہیں۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈیلر کو کم از کم تین سال قید کی سزا ہوتی ہے۔
دیربالا میں ان دنوں عام مارکیٹ میں چینی نو سو سے ایک ہزار روپے پانچ کلو چینی فروخت ہورہا ہے۔ چینی ذخیرہ کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کاروائی پر واڑی کے عوام اور سیاسی مشران نے خوشی کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے ایسے قسم کے مزید اقدامات کرنے کی اپیل کی۔
واڑی قومی جرگے کے ترجمان ملک دیارخان نے اس حوالے سے بتایا کہ انتظامیہ ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کریں اور سیاسی لوگ بھی ذخیرہ اندوز ڈیلروں کی سفارش سے اجتناب کریں۔