جرائم

پشاور میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق

 

پشاور میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان کے مطابق دھماکہ پیر کے روز تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ رنگ روڈ پرائم ہسپتال کے قریب ہوا۔

ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ وارسک روڈ صبح دس بجکر پچاس منٹ پر پیش آیا جہاں مہمند رائفل کی گاڑی مچنی سائڈ سے پشاور آرہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ڈی یو تحقیقات سے پتہ چلا کہ دھماکے میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جسکے نتیجے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ دو سویلین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایس پی ارشد کے مطابق واقعہ میں ایف سی گاڑی کے علاوہ دو پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جاری ہے۔

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم نے ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی نے دھماکے کے زخمیوں کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button