جرائم

بنوں میں بیوی نے شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

 

بنوں میں فائرنگ کے محتلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ منڈان کی حدود علاقہ باٸیست خیل میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا۔ بیوی نے اپنے خاوند مسمی محمد روشان والد اول خان بعمر 40/ 42 کو بذریعہ کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ مقتول کے بھائی گل شیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس کی واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں ڈی جے پروگرام میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کانسٹیبل ولی رحمان تھانہ صدر میں ڈیوٹی پر تعینات تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

فائرنگ کا تیسرا واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میروالی کلہ رونما ہوا جہاں بھائی سے پستول چلنے سے دوسرا بھاٸی احسان اللہ جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کا بھائی پستول صاف کررہا تھا کہ پستول گرنے سے اچانک گولی چل گٸی ،جس کے باعث گولی لگنے سے احسان اللہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے محتلف واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ بنو

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button