جرائم

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق

 

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 34  زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ گزشتہ شب تحصیل شوال جہانگیر بازار گربز میں سویلین گاڑی پر ہوا ہے۔ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں دوست محمد اور نور باکی جان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد چلغوزے کے مزدور تھے جو اس دھماکے کا نشانہ بنے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button