لائف سٹائل

پشتو ڈراموں کے معروف اداکار کو دل کا دورہ پڑگیا

 

کیف آفریدی

پشتو ڈراموں کے لیجنڈ اداکار سید سردار بادشاہ کو دل کا دوره پڑا ہے۔ ان کے بھائی پشتو زبان کے مشہور شاعر، ادیب اور براڈ کاسٹر سید شہزاد بادشاہ نے ٹی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سید سردار بادشاہ پشاور میں مقیم ہے تاہم گرمیوں میں اکثر کالام میں وقت گزارتے ہے۔ آج سے تین دن پہلے انکو کالام میں دل کا دوڑہ پڑا۔ مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد انکو فورا سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انجیوگرافی کے بعد معلوم ہوا کہ سید سردار بادشاہ کے دل کے دو وال بند تھے۔ ڈاکٹروں نے وہی پر انہیں سٹنٹس لگائے جس کے بعد انکی صحت میں بہتری آئی ہے۔

سید شہزاد بادشاہ نے مزید کہا کہ صحت میں بہتری کے بعد اب انکو ڈاکٹروں کے مشورے پر گھر لے آئے ہیں اور انکی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید سردار بادشاہ اپنے گھر پشاور میں ہے۔

یاد رہے کہ مشہور پشتو ڈراموں کے اداکارا، صدارتی ایوارڈ یافتہ اور بین الاقوامی تنظیم پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین سید سردار بادشاہ کو بہت سے لوگ سلیم کے نام سے بھی پہچانتے ہیں۔ وہ اپنے دور کے اعلی اداکار تھے۔ نوے کی دہائی میں انہوں نے پشتو ڈراموں میں مشہور کردار ادا کر کے سب کو حیران کیا تھا اور آج بھی انکی یہ کرداریں شائقین کے دلوں میں ہے۔ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر سے انہوں نے بہت سارے ڈراموں میں کام کیا ہے اور انکے ڈراموں میں جو بھی کردار تھا وہ لوگ کافی پسند کرتے تھے۔

سید سردار بادشاہ اپنے دور میں نا صرف پشتو ڈراموں میں کام کرتے تھے بلکہ سماجی کارکن کے طور پر پاکستان یوتھ آرگنائزیشن تنظیم بھی چلاتے تھے۔ انکا مشن تھا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button