جرائم

شمالی وزیرستان اور خیبر میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں میجر سمیت دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی پر میران شاہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے 29 سالہ میجر عامر عزیز شہید کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے، 27 سالہ سپاہی محمد عارف کا تعلق ضلع ساہیوال سے ہے۔

آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب خیبر کے علاقے تیراہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں، دہشت گردی میں ملوث تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں حولدار منتظر شاہ جاں بحق ہوگیا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button