لائف سٹائلکھیل

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

 

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ آج روایتی حریف بھارت کے خلاف پالے کیلی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کینڈی میں کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل ایشیا کپ میں 15 بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں جہاں بھارت نے 8 جبکہ پاکستان نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ یوں ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا فتوحات کے اعتبار سے پلڑا بھاری ہے۔

ٹورنامنٹ کے میچز 30 اگست اور 17ستمبر 2023 تک ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ کے طور پر پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

سری لنکن ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں پاکستان، دفاعی چیمپئن سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال شامل ہیں، ان 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ 7 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم چھ مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کا سپر فور مرحلہ 6 ستمبر سے شروع ہوکر 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button