جرائم

ژوب: اپر دیر کے 32 محنت کش اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب

زاہد جان دیروی

بلوچستان کے ضلع ژوب میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے اپر دیر اخگرام کارو درہ کے 32 محنت کش مزدوں کو اغواء کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

کوسٹر ڈرائیور محمد حنیف کے مطابق گزشتہ شب ژوب ہائی باس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار تمام 32 افراد کو یرغمال بنا دیا تھا، تاہم آج جمعہ کے دن پولیس اور لیویز نفری نے چھاپہ مار کر انہیں بحفاظت بازیاب کر لیا۔

دیر عشیری درہ سے تعلق رکھنے والے ایف سی اہلکار نوشاد صابر بھی اس گاڑی میں سوار تھے۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اغواکاروں نے ان سے کہا کہ آپ کے علاقے کے دو افراد پر ہمارا قرضہ ہے اس لیے انہوں نے ہمیں اغواء کرکے یرغمال بنایا تھا۔

‘ ہم رات دو بجے ایک بارگین کے قریب محصور تھے۔ کوسٹر اغواء کار اپنے ساتھ لے گئے تھے اس لیے ہمارا وہاں سے نکلنا ممکن نہیں تھا۔’

نوشاد نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے دیر کے سابق ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ کو کال کرکے واقعہ سے آگاہ کیا جس کے بعد سابق ایم پی اے نے کوئٹہ میں سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو کال کرکے ہماری بازیابی کے لیے درخواست کی۔

ان کے بقول صبح گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ژوب بھاری پولیس نفری کے ہمرا ژوب پہنچے تو ہم محصور تھے، اس دوران پولیس اور لیویز نے کارروائی کرکے نہ صرف ہمیں اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا بلکہ ہمیں ہماری کوسٹر گاڑی بھی واپس دلائی جس کے بعد ہم نے کوئٹہ کی طرف سفر شروع کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button