صحت

اپر چترال: چکن پاکس کی وباء، سکول کے 30 سے زائد طالبات متاثر

اپر چترال کے علاقے لاسپور میں چکن پاکس بیماری سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین کے ہیڈ مسٹریس سمیت 32 طالبات متاثر ہوئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق سکول سمیت ہرچین گاؤں میں اب تک درجنوں افراد چن پاکس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر 9 سے لیکر 31 سال تک کے افراد شامل ہیں۔

ڈی ایچ او اپر چترال کے مطابق چکن پاکس بیماری میں متاثره شخص يا خاتون کے چہرے پر دانے نمودار ہوتے ہیں اور وہ بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ سکول اور علاقے کے لوگوں کی علاج کے لیے بی ایچ یو بروک سے میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئی ہے اور انہوں نے متاثرہ لوگوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق چکن پاکس ایک وبائی مرض ہے تاہم اس میں خطرے کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ میڈیکل ٹیموں نے متاثرہ بچوں کو گھروں قرنطین کردیا ہے تاکہ یہ اس بیماری پر قابو پا لیا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ چکن پاکس سے متاثرہ بچوں کو گھروں میں قرنطین کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button