جرائم

ملاکنڈ میں جائیداد تنازعہ پر ماں دو بیٹوں سمیت قتل، ورثاء کا احتجاج

 

ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے ماں اپنے دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ واردات کے بعدملزمان فرار ہوگئے۔ لواحقین نے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کراحتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق ملاکنڈ کے علاقے غاور کلے سخاکوٹ میں ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر اندھادھند فائرنگ کرکے ماں اور انکے دو بیٹوں کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں فریقین قریبی رشتہ دار بتائے جارہے ہیں جن کے درمیان اراضی کا تنازعہ گزشتہ کچھ عرصے سے چلا آرہا تھا۔ قتل ہونے والی ماں اور بیٹوں کی لاشیں لواحقین نے سڑک پر رکھ کر مین روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے اور انکے گھر مسمار نہیں ہوتے روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔

روڈ بند ش اور شدید گرمی کی وجہ سے گاڑیوں میں سواریوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے۔ انتظامیہ نے جلد ملزمان کی گرفتاری کے لیے یقین دہانی کرائی اور کاروائی شروع کردی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

یاد رہے دو روز قبل مردان میں بھی مکان تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون کو تین بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button