جرائم

مردان میں مکان تنازعے پر ماں تین بیٹوں سمیت قتل

 

عبدالستار
مردان میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ماں اور اس کے تین جوان بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی۔

پولیس تھانہ ہوتی کے مطابق مردان مایار روڈ رشید آباد میں ملزم فواد علی ولد گوھر علی نے اپنے پڑوسی ٹرک ڈرائیور رحیم گل سے ایک مکان خریدا تھا اور اب اس کا رہائشی مکان بھی خریدنا چاہتا تھا لیکن اس نے بیچنے سے انکار کردیا تھا جس پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔

پولیس کے مطابق منگل کے روزملزم ان کے گھر گھس گیا اور کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے اس کے تین جوان بیٹوں عرفان , نعمان اور عثمان کو ان کی ماں سمیت قتل کرڈالا۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جبکہ ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا۔

پولیس تھانہ ہوتی کے عملے نے مقتول جوانوں کی بہن مساۃ لائبہ کے رپورٹ پر مقدمہ درج کردیا۔ مقتول نوجوانوں کی عمریں بیس سے چوبیس سال کے درمیان تھی۔

پولیس تھانہ ہوتی کے عملے نے چوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ڈی ایس پی سٹی انعام جان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف چوہرے قتل کا مقدمہ درج ہوگیا ہے اور پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے کے بعد سارا علاقہ سوگوار ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button