جرائم

پشاور: حیات آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

پشاور کے علاقے حیات آباد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا چیسز نمبر پولیس نے حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا چہرہ صاف ہے اور اس سے نشاندہی ہوسکتی ہے، حملہ آور کے چہرے کی تصاویر شناخت کے لیے نادرا بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بارودی مواد گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا، خطرناک قسم کا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

اُدھر بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، باروی مواد گاڑی کی سی این جی ٹینکی میں رکھا گیا تھا۔

پولیس حکام نے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں محکمہ انسداد دہشتگردی، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button