جرائم

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکہ، 8 اہلکار زخمی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق مطابق حیات آباد میں یہ دھماکہ ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے سبب لوگوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑا لیا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ادارے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہیں۔

حیات آباد پشاور کے پوش علاقوں میں سے ایک ہے جہاں پولیس چوکی کے ساتھ ساتھ ہسپتال اور سرکاری دفاتر بھی موجود ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button