جرائم

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق

 

عابد خان

شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ضلع خیبروادی تیراہ میں بھی نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ نوشہرہ میں بھی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی تھی تاہم فائرنگ سے پولیو ٹیم اور پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح حملہ آور زخمی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ نوشہرہ کے علاقے کلاں کھنڈر میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار پر کیا گیا جس کے جواب میں پولیس اہلکار نے بھی فائرنگ کرتے ہوئے مشکوک شخص کو زخمی کر دیا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button