جرائم

تیراہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی

ضلع خیبروادی تیراہ میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میدان قوم ملک دین خیل کے علاقہ میر درہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے باغ میدان FTC میں لایا گیا۔ زخمیوں میں حوالدار نیک مت شاہ کوکی خیل، سپاہی صدام قوم زخہ خیل اور سپاہی گل محمد قوم سپاہ شامل ہیں۔

فائرنگ واقعے کے بعد مقامی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں پولیو مہم کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے گزشتہ ماہ نوشہرہ میں بھی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی تھی تاہم فائرنگ سے پولیو ٹیم اور پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح حملہ آور زخمی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ نوشہرہ کے علاقے کلاں کھنڈر میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار پر کیا گیا جس کے جواب میں پولیس اہلکار نے بھی فائرنگ کرتے ہوئے مشکوک شخص کو زخمی کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button