جرائم

دیر میں باولے کتے کو مارنے پر نوجوان گرفتار

 

ناصر زادہ

لوئر دیر میں باولے کتے کو مارنے پر ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ باولے کتے نے قاری عبداللہ کو زخمی کیا تھا جس کے بعد قاری عبداللہ نے کتے کو پکڑ کر ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کیا۔ اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

تھانہ زیمدارہ پولیس ایف ائی ار کے مطابق قاری عبداللہ سکنہ سٹارہ نے کتے کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس کے بعد پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا اور ان سے تفتیش شروع کردی۔

لوئردیر میں باولے کتے کی قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جب وائرل ہوئی تو جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ورکر ایلوسیاء کینوے نے ٹویٹر پر اواز اٹھائی اور کے پی پولیس کے اعلی حکام سے ملزم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد لوئیر دیر پولیس حرکت میں آئی اور قاری عبداللہ کو گرفتار کیا۔

ادھر لوئیر دیر میدان سے سوشل ورکر عتیق الرحمن نے ٹی این این کو بتایا کہ یہ ذیادتی ہے۔ کتے نے عبداللہ کو شدید زخمی کیا عبداللہ نے دوسروں لوگوں کو بچانے کے لیے کتے کو دبوچ لیا تاکہ مزید افراد کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

عتیق الرحمن نے مزید کہا کہ لوئر دیر میدان میں باولے کتوں کی وجہ سے لوگوں میں حوف وہراس ہے انتظامیہ کو چاہئے کہ اس کے خلاف کاروائی کریں ایک بندے نے باولے کتے کو مارا تو اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور لوگوں کو ان سے بچانے کے لیے اقدامات نہیں کئے جارہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button