جرائم

ہنگو میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 

ضلع ہنگو میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول کمپنی پلانٹ پر گزشتہ رات دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ دہشتگردوں نے مول کمپنی پلانٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اور نجی سکیورٹی کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی پلاٹون نمبر 104 قوم وزیر ہاتی خیل کے 04 جوان جاں بحق ہوئے جن میں سپاہی حمزہ علی، سپاہی شریعت اللہ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی ظفر اعظم شامل ہیں۔ 6 جاں بحق اہلکاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشتگردوں کی ساتھ مقابلہ کیا۔

اسکے علاوہ ایف سی پلاٹون کے 04 عدد SMG بمعہ میگزین اور 01 عدد LMG بمعہ میگزین اور گرنیڈلاپتہ ہوگئے ہیں اور کمپنی کے بھی 2 رائفل لاپتہ ہے۔ پلاٹون 104 کا سپاہی بازمحمد جوکہ حملے کے دوران لاپتہ ہوا تھا تلاشی کے وقت اپنی جگہ سے دور اسلحہ سمیت بے ہوشی کی حالت میں مل گیا ہے۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کے بعد نامعلوم دہشتگرد فرار ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button