جرائم

سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکہ، 5 افراد زخمی

ژوب میں  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔

بلوچستان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر خودکش دھماکے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button