لائف سٹائل

مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے  ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پاکستان قونصل ویلفیئر کے مطابق آگ جمعے کے روز مکہ مکرمہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لگی جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پاکستان قونصل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ جاں بحق 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے، 2 عمرہ زائرین کا تعلق وہاڑی اور 2 کا قصور سے ہے۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مکہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں ہمارے حکام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے  مکہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button