جرائم

سوات: سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکہ،خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

سوات پولیس کے مطابق دھماکے سے تھانے کی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ڈی ایس پی عطاء اللہ کے مطابق دھماکہ تھانے کے اندر ہوا جس کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سیدو شریف ہسپتال سمیت ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ دھماکہ کے نتیجے میں ملبے تلے دب جانے والوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button