جرائمخیبر پختونخوا

طورخم بارڈر لینڈ سلائیڈنگ، چوتھے روز بھی بڑی کامیابی نہ مل سکی

پاک افغان طورخم میں مٹی کا تودہ گرنے سے متاثرہ جگہ پر سرچ آپریشن کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر عبدالناصرکے مطابق ملبے تلے 5 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہے۔ ملبے میں پھنسی 16 سے زائد گاڑیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ لینڈ سلائڈنگ والی جگہ اس وقت بھی ملبے تلے کچھ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہے جسکو نکالنے کے لئے ریسکیو اپریشن جاری ہے۔

پاک افغان سرحد طورخم پر گزشتہ دنوں رات کے وقت وہاں کھڑے متعدد کنٹینرز پر مٹی کا تودہ گرا تھا جسکے باعث کنٹینرز پر آگ لگ گئی جسکی وجہ سے کافی نقصان ہوچکا ہے۔ مٹی تودہ گرنے سے جہاں کئی افراد ملبے تلے دب گئے تھے تو اسی طرح متعدد کنٹینرز بھی ملبے تلے دب گئے تھے۔ ساتھ ساتھ پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک میں بھی خلل پڑ گئی تھی تاہم ریسکیو 1122 اور فورسز کی امدادی ٹیموں کی کاوشوں سے طورخم بارڈر پر پھنسے تجارتی قافلوں کیلئے ایک طرف کا راستہ کھولا جا چکا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے سے اب تک 5 افراد کی جسد خاکی کو نکال لیے گئے ہیں۔ حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسی طرح 20 کنٹینرز کو بھی نکالا جا چکا ہے۔
سرچ آپریشن میں ریسکیو1122 کی ایمبولینسز، فائر ویکلز، ریکوری ویکلز ہیوی ایکسیویٹر سمیت دیگر بھاری مشینری کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

جائے حادثہ پر چونکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اسی لئے نہایت محتاط طریقے سے کاروائی کیجارہی ہے۔ جائے حادثہ پر کئی کنٹینرز ابھی بھی پھنسے ہیں۔ ساتھ ساتھ ذرائع سے یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ جائے حادثہ پر اب بھی لاشیں موجود ہیں جنکی نشاندہی پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب متاثرین انتظامیہ پر تنقید بھی کر رہی ہے کہ ریسکیو اپریشن میں سست روی سے کام لیا جا رہا ہے اور بڑی مشینری ابھی تک جائے وقوعہ پر نہیں پہنچائی جا سکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button