جرائم

مانسہرہ میں شوہر کی فائرنگ، بیوی سمیت چار خواتین جاں بحق

مانسہرہ میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت چار خواتین کو قتل کر دیا۔

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تحصیل اوگی گاؤں کوٹ میں اس وقت پیش آیا جبکہ ملزم ساجد نے رات کے اندھرے میں سسرال کے گھر گھس کر فائرنگ کرکے بیوی سمیت ساس اور سالیوں کو موقع پر قتل کردیا۔ مقتولین میں 40 سالہ خاتون رقیہ بی بی، ملزم کی بیوی، 8 سال کی آسیہ اور 10 سال کی عاصمہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تخت بھائی: بھرے بازار میں ساس نے بہو کو قتل کر دیا، وجہ کیا تھی؟

ڈی پی او پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم ساجد کو آلہ قتل سیمت گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولین کے ورثاء کو یقینی دہانی کرائی گئی ہے کہ ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے انہیں انصاف دلایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ اقدام گھریلوں ناچاقی پر اٹھایا ہے کیونکہ چند مہینے پہلے ان کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی جس پر ساجد کو رنج تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ساجد کی بیوی عدالت سے خلع لینا چاہتی تھی جس کی وجہ سے ساجد طیش میں آکر بیوی سیمت چار خواتین کو قتل کر گئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button