جرائم

صوابی: حاملہ خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین، تینوں مبینہ قاتل گرفتار

صوابی: مسماۃ (ن) کی خودکشی کا ڈراپ سین، پرمولی پولیس کی بروقت کارروائی، چند گھنٹوں میں ہی پولیس نے حقائق معلوم کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دیہہ پرمولی میں سسرالیوں نے گھریلو ناچاقی پر خاتون کو تشدد سے قتل کر دیا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹے کے اندر تینوں ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان میں مقتولہ کا شوہر، سسر اور سسر کا بھائی شامل ہے۔

مقتولہ مسماۃ (ن) کی والدہ نے مقامی تھانہ پرمولی پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس کی بیٹی مسماۃ (ن) کو اس کے شوہر سلمان، سسر خان ملک اور سسر کے بھائی نوشیر خان نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر تشدد کر کے بے دردی سے قتل کیا، اس کا سات ماہ کا بچہ بھی دنیا میں آنے سے پہلے ہی چل بسا جبکہ بعد میں خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔

اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سپاٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایچ او پرمولی و تفتیشی افسران کو فوری طور پر ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے کر فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او صوابی مقتولہ کی والدہ سے بھی ملے اور انہیں ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔

اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی کی براہ راست نگرانی میں ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان و ایس ایچ او زیدہ نیاز علی خان و تفتیشی افسران نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حقائق معلوم ہونے پر تینوں ملزمان؛ مقتولہ کا شوہر سلمان، سسر خان ملک اور سسر کے بھائی نوشیر خان کو چند گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button