جرائم

ماں بیٹی گھر کے اندر قتل، تین بھائی شدید زخمی

دوسری جانب باجوڑ کے علاقے برترس شموزئی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک جوان کو قتل جبکہ اس کے چچا زاد بھائی کو شدید زخمی کر دیا

باجوڑ اور مردان میں دو مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت تین افراد موت کی گھاٹ اتار دیئے گئے۔

تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ واڑہ کنج ٹانڈیل میں نامعلوم ملزمان نے رات کو گھر میں داخل ہو کر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس تھانہ کاٹلنگ کے عملے کو رپورٹ درج کراتے وقت احسان اللہ نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وہ اپنے گھر کے صحن میں خوابیدہ تھے کہ نامعلوم ملزمان نے گھر کی چھت سے ہمارے اوپر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میری والدہ مسماة ش زوجہ صابر اور بہن مسماة ط دختر صابر لگ کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ میں اور میرے بھائی 17 سالہ اسلام اور 14 سالہ عامر پسران صابر شدید زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بعدازاں زخمیوں میں سے دو کو تشویشناک حالت میں مردان سے پشاور ہسہتال منتقل کر دیا گیا۔

ورثاء اور اہل علاقہ نے اس خونریز واقعے کے خلاف کاٹلنگ مردان روڈ پر پرش کے مقام پر شاہراہ کو بند کر دیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعہ ناقابل برداشت اور انسانیت سوز ہے، اس میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر کیفرکردار تک پہنچائے جائیں۔

بعدازاں ڈی ایس پی تحصیل کاٹلنگ گل شید خان اور دیگر پولیس عملے نے ورثاء کے ساتھ مذاکرات کر کے دو دن کی مہلت مانگی اور یقین دلایا کہ دو دن کے اندر اندر ملزمان تک پہنچیں گے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے لاشوں کو دفنا دیا۔

دوسری جانب باجوڑ کے علاقے برترس شموزئی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک جوان کو قتل جبکہ اس کے چچا زاد بھائی کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ورثا نے لاش کو مین چوک خار میں رکھ کر سڑک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دی، اس وقت لاش سمیت سینکڑوں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آیاز نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے برترس پاتاسلے نامی علاقہ میں قتل کردیا۔ مقتول کے لواحقین اور علاقے کے لوگوں نے خار چوک میں لاش رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔مظاہرین نے شاجہان شہید چوک سے خار مین چوک تک احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پولیس امن کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ مظاہرین نے کہاکہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجاتا اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

ایس ایچ او خار نے بتایا کہ ہم نے شاہد اور انکی خاندان کے مدیت میں نامعلوم افراد کیخلاف دفعہ 334,34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔  پولیس کے جانب سے مذید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button