ٹارگٹ کلنگ: یوتھ آف وزیرستان کے چار نوجوان قتل
شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار نوجوان دوستوں کو ایک ساتھ موت کی نیند سلا دیا گیا۔
زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں خیدرخیل میں نامعلوم افراد نے یوتھ آف وزیرستان کے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں نوجواند جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں یوتھ آف وزیرستان کے وقار داوڑ، سنید داوڑ، ہیلتھ مانیٹرنگ آفیسر اسد اللہ شاہ اور ریسکیو اہلکار حماد درانی شامل ہیں۔
زرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ نامعلوم افراد وردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
وقوعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں شمالی وزیرستان ہی کے معروف سماجی کارکن اور یوتھ آف وزیرستان کے بانی اور صدر نور اسلام داوڑ کو ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے شہید کر دیا تھا۔