جرائم

انسکپٹر پشاور پولیس اپنے بچوں کے سامنے قتل

پشاور: صدر سرکل تھانہ انقلاب کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے فرنٹیئر ریجنل پولیس (ایف آر پی) کے ریجنل انسپکٹر (آر آئی) کو قتل کر دیا۔

پشاور پولیس کے مطابق انسپکٹر سحر گل صبح اپنے بچوں کو سکول لے کر جا رہا تھا، تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ بچے خیریت سے ہیں۔

سی سی پی او کے مطابق پولیس موقع پر موجود ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تفتیشی عمل کا جائزہ لیا جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق نے جائے وقوعہ سے ملنے والے اہم شواہد اور اب تک ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے جدید سائنسی تحقیقات پر استوار تفتیش، اور باریک بینی سے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا مشاہدہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس کو فعال کر دیا گیا ہے اور جلد ملوث عناصر کو بے نقاب کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا پولیس پر ٹارگٹڈ حملے اک معمول بن گئے ہیں، 19 مئی کو پشاور ہی میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اسی روز باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے تھانہ ناواگئی پر دھوا بول کر حوالات میں بند قتل کے مبینہ ملزم کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا بلکہ تھانہ کو بھی نذرآتش کر دیا تھا۔

اس سے قبل 155 مئی پشاور کے علاقہ سربند میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق بٹہ تل چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رنجیت سنگھ، کول جیت سنگھ نامی دو افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے

۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button