جرائم

باجوڑ: مشتعل افراد نے مبینہ ملزم کو قتل کر کے تھانے کو آگ لگا دی

باجوڑ میں مشتعل افراد نے تھانے پر حملہ کر کے مبینہ ملزم کو قتل کرنے کے بعد تھانے کو آگ لگا دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق آج ایک شخص لاپتہ تھا جس کا نام عبدالغفور تھا اور تعلق تحصیل ناوگئی کے علاقہ برہ کمانگرہ سے تھا، اس کے رشتہ داروں نے ایک شخص عبدالرشید پر شک کیا جس کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر کے تھانہ میں بند کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ عبدالغفور کی لاش برآمد ہونے پر اس کے رشتہ داروں نے تھانہ ناوگئی پر دھاوا بول دیا، مشتعل افراد نے تھانے کے گیٹ کو توڑا، شیشے بھی توڑ دیئے اور تھانے کو آگ لگا کر مبینہ ملزم کو پتھروں کے وار کر کر کے قتل کر دیا۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں، پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کر دی گئی ہے اور عمائدین کے ساتھ مل کر کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button