جرائم

شمالی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان میں پولیس گاڑی پر نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ میرعلی کی حدود میں واقع گاؤں، ہرمز میں نامعلوم افراد نے بنوں کیمپ سے میران شاہ جانے والی پولیس (کیو آر ایف) کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دو پولیس کانسٹیبلز زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل امین اللہ جاں بحق جبکہ واسد اور کانسٹیبل نیک زمان زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ڈی پی او کی سربراہی میں ہرمز میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہا۔

دیر میں جاں بحق اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے

دوسری جانب دیر لوئر ٹاکورو میں پولیس اور دیر لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس میں لیوی حوالدار قصیر شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

پولیس اور دیر لیویز کی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد کی لاش قبضہ میں لے لی۔

شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔ علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button