جرائم

متنی، درندہ صفت شخص کی 4 سالہ بچے سے بدفعلی، ملزم فرار

پشاور کے علاقہ متنی مچو خیل میں درندہ صفت شخص نے 4 سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا، بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم وقوعہ سے فرار ہو گیا، پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

مچوخیل کے رہائشی (ب) نے رپورٹ درج کراتے ہوئے متنی پولیس کو بتایا کہ میرا نواسہ 4 سالہ (س) گزشتہ روز روتے ہوئے گھر آیا جس نے پوچھنے پر بتایا کہ کلیم اللہ ولد سلیم خان نے اس کے ساتھ بدفعلی کی ہے جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔

مدعی کے مطابق بچے کی حالت بہتر نہ ہونے پر اسے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کلیم اللہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button