جرائم

ٹرانس ایکشن الائنس کا خواجہ سرا کی اغوائیگی میں ملوث بااثر افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

ٹرانس ایکشن الائنس کی صدر فرزانہ نے کہا ہے کہ خواجہ سرا غزالہ کو اغوا کر کے تشدد کرنے غیراخلاقی ویڈیو بنانے اور خود کو پی ٹی آئی کے ورکرز ظاہر کر کے دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے والے بااثر افراد راز خان اور فلک نیاز نامی دونوں بھائیوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے جو پولیس اور سیاسی لوگوں کے خلاف بیان بازی کر کے اپنی گرفتاری کے معاملات سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

پشاور پریس کلب میں صدر فرزانہ نے تنظیم کi جنرل سیکرٹری غزالہ، نائب صدر ماہی، جائنٹ سیکرٹری ہنی اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راز خان نامی شخص نے غزالہ کو اغوا کیا اور اس پر تشدد کیا، اس کی غیراخلاقی ویڈیو بنائی جبکہ اس موقع پر تھانہ گلبہار کے محرر نے ہمارے ساتھ انتہائی بدسلوکی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بار بار شکایت کرنے پر ایس پی سٹی عتیق شاہ، ایس ایچ او پہاڑی پورہ اور ایس ایچ او شاہ قبول نے کارروائی کی جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں، ”پولیس کے بعض اہلکار مجرموں کی مدد کر رہے ہیں جن کے بارے میں جلد ہی افسران کو مطلع کریں گے۔”

اس موقع پر متاثرہ خواجہ سرا غزالہ نے میڈیا کو بتایا کہ 15 نومبر کو وہ رکشے میں جا رہی تھی تو تین افراد نے ان کا راستہ روکا، ان کے ہاتھ پاؤں باندھے اور گاڑی میں ڈال کر لے گئے جس کے بعد ان کو ایک کمرے میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ایف آئی آر کرنے کے باوجود ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی، ”اپنے حقوق کے حصول کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ خواجہ سراء غزالہ پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انصاف سمیت تحفظ فراہم کیا جائے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button