افغانستانسیاست

کابل میں داعش کی پناہ گاہیں تباہ، 2 جنگجو ہلاک

افغانستان کے صوبے کابل میں داعش کی پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں، 2 جنگجو بھی ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع شکردرہ کے گاؤں مراد بک میں افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

حکام نے بتایا کہ صبح کے وقت دستے علاقے میں پہنچے اور کارروائی شروع کی، فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان 5 گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔

افغان حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں موجود داعش کے جنگجو تخریب کاری کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button