جرائم

خیبر: ڈھائی ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش مل گئی

ضلع خیبر تیراہ میں ڈھائی ماہ قبل لاپتہ ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی مسخ شدہ نعش کوئلے کی کان سے برآمد ہوگئی۔

ایس ایچ او تیراہ شاہ خالد کے مطابق تیس اکتوبر کو تیراہ بر قمبر خیل ولی خیل سے تعلق رکھنے والے طاہر خان ولد خانزادہ اور جمرود خان نامی دو افراد کے گاڑی کے ساتھ گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تاہم ان کی گاڑی قریبی علاقے سے مل گئی اور ان افراد کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چند افراد کوئلے کی مائن میں جو کہ کئی مہینوں سے بند تھی سے پائپ نکالنے کی غرض سے داخل ہوئے تو انہوں نے مائن میں لاش دیکھی جس کی رپورٹ پولیس کو کردی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور اس کی شناخت ڈھائی ماہ قبل لاپتہ ہونے والے طاہر خان کے نام سے ہوئی جس کے پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کا اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button