جرائم

باجوڑ میں بم دھماکہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

باجوڑ میں راغگان ڈیم سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او قابل شاہ کے مطابق یہ دونوں اہلکار راغگان ڈیم کی سیکورٹی پر مامور تھے اور  روزانہ وہاں ڈیوٹی دیتے تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button