جرائم

ٹانک: آپریشن کے دوران کیپٹن سکندر شہید

ٹانک کے علاقے ڈبرہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا کیپٹن شپید ہوگیا جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سکندر شہید ہوگئے، فائرنگ سے لانس نائیک انور اور سلمان بھی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر خواژہ دین عرف شیراللہ کو مارا گیا ہے۔

دہشت گرد کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

یاد رہے  منگل کے روز پاکستان کی مسلح افواج نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر ان کے محفوظ ٹھکانے کا گھیراؤ کر لیا گیا، فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار اعلی سطحی کمانڈروں سمیت 10 دہشت نارے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button