قومیکورونا وائرس

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، 24 گھنٹوں میں مزید 65 اموات

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اموات اور کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4950 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 66 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 360 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 29 ہزار 811 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1321 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 161 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 66287 ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button