خیبر پختونخواکورونا وائرس

پشاور کے تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رہیں گے

 

پشاور مردان اور چارسدہ سمیت خیبرپختونخوا کے 5 فیصد سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کے تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رہیں گے۔ باقی اضلاع میں صوابی، اپر دیر، لور، باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت تورغر، ہری پور، بٹگرام، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامئے میں اُن اضلاع کا ذکر کیا گیا ہے جہاں پر کورونا وائرس کیسز پوری آبادی کے لحاظ سے پانچ فیصد سے زیادہ ہیں۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مذکورہ اضلاع کے کالجز اور یونیورسٹیاں 7 جون تک بند رہیں گے جبکہ کورونا کے کم شرح والے علاقوں کے ادارے 24 جون سے کُھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت کی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی کی تحفظ کیلئے کورونا کے 5 فیصد زیادہ شرح رکھنے والے اضلاع میں سیکھنے سکھانے کا عمل آن لائن نظام کے تحت ہوگا اور پابندی کا اطلاق سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں پر نافذ کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button