خیبر پختونخواکورونا وائرس

کورونا، پشاور کے مزید 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

پشاور کی انتظامیہ نے شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر مزید 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیات آباد فیز 1 میں سیکٹر ڈی 2، حاجی کیمپ میں سیٹھی ٹاؤن میں اسٹریٹ نمبر 1،2،3 اور غالب اسٹریٹ ، دریا کابل روڈ اور نمبر پبلک اسکول روڈ، لکی دھہری روڈ پر گلبہار کا علاقہ، ، دریا کابل کنال روڈ پر چارسدہ روڈ، کنال روڈ سے پاجاگی روڈ تک جانے والا علاقہ رشید آباد میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا اطلاق آج بروز اتوار 13 دسمبر کی شام 6 بجے سے تاحکم ثانی ہوگا۔ اس موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستے مکمل بند رہیں گے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو یہاں آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے موقع پر تمام تقریبات، ہجوم، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم اشیائے خور و نوش ، اسپتال، ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں 5 افراد سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ان احکامات پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے، جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button