بالائی علاقوں میں بارش سے ندی اور نالوں میں طُغیانی
محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے بعد خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے پانی سڑکوں پر بہنے لگیں۔
ضلع سوات کے ڈپٹی کمشنر جنید خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ضلع میں تیز بارشوں کی وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تاحال کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بارش کی پانی سے سڑک تلاب کا منظر پیش کر رہا ہے جس کیوجہ سے کئی گاڑیاں زیادہ پانی میں پھنس گئے جبکہ پانی کا کچھ حصہ گھروں میں بھی داخل ہوا ہے۔
ڈپٹی کمنشر نے کہا کہ تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور صفائی ستھڑائی کے ادارے ڈبلیو ایس ایس سی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو سڑکیں کلئیر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
جنید نے کہا کہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کا عملہ بھی بارش کی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں اور گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف ہے اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اسی طرح لوئر دیر کے بازار ثمرباغ سمیت مختلف شاہراہیں بھی بارش کی پانی سے ندی کا نظارہ پیش کرنے لگے، اطلاعات کے مطابق نکاس آب کے لئے بنائی گئی نظام خراب ہے جسکی وجہ سے پانی بازاروں میں داخل ہوگئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تاحال موقع پر نہیں پہنچے ہیں۔
خیبرپختونخواہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبےکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور ابرالودرہنے کا امکان ہے۔ تا ہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر،کوہستان، ہری پور، سوات، بونیر، شانگلہ، بالائی و زیریں دیر، باجوڑ، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مردان، صوابی، کرک، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، کرم، بنوں،لکی مروت ، ڈیرہ اسما عیل خان ، ٹانک ،شمالی ااورجنوبی وزیرستان کے اضلاع میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔