شمالی وزیرستان، لیڈی ہیلتھ ورکر قتل کیس سی ٹی ڈی کے حوالے
سٹیزن جرلسٹ شاکر خان سے
شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز قتل کی جانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر ناہیدہ گل کا کیس سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میر علی میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر ناہیدہ گل کو ڈیوٹی سے گھر واپسی کے وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
پچیس سالہ ناہیدہ گل والد فاروق خان جن کا تعلق گاوں موسکی سے بتایا جاتا ہے، نتاسیئ خوشحالی BHU میں ہیلتھ ورکر فرائض سرانجام دے رہی تھی اور ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے رکشے سے اتار کر سر میں گولی مار دی۔
شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور متاثرہ خاندان کے گھر گئے اور ناہیدہ بی بی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی کی جانب سے مرحومہ کے والد کو مالی امداد کا چیک بھی دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈہ پور نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے قتل کا کی سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے، مقتولہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے۔